لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکارہ ماریہ واسطی نے اداکاری سے عارضی وقفہ لے کر اپنی توجہ پروڈکشن کی جانب مرکوز کر لی ۔ ذرائع کے مطابق ٹی وی کی نامور و سینئر اداکارہ ماریہ واسطی ان دنوں ٹی وی ڈراموں میں کام نہیں کر رہیں بطور پروڈیوسر مختلف پراجیکٹس میں مصروف ہوں ۔
اداکارہ کا کہناہے کہ میری بڑی خواہش تھی کہ پروڈکشن میں نام اور مقام بنائوں اس لئے عارضی طور پر اداکاری سے وقفہ لیا ہے اور میری تمام تر توجہ پروڈکشن پر مرکوز ہے ۔میں نے پروڈکشن سے پہلے اس کے لئے محنت کی ہے اور اس کا باریک بینی سے جائزہ لیا ہے ۔