راہول گاندھی

کشمیر پر مذاکرات کی ضرورت ہے، راہول گاندھی

واشنگٹن(گلف آن لائن)بھارتی اپوزیشن رہنما راہول گاندھی نے کہاہے کہ کشمیر کے معاملے پر وسیع پیمانے پر مذاکرات ہونے کی ضرورت ہے۔

میڈیارپورٹس کے مطابق راہول گاندھی نے واشنگٹن کے نیشنل پریس کلب میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کشمیر میں جمہوری عمل کو بہتر کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی اور بی جے پی کی سیاست پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا کہ مودی کی حکومت بھارت میں نفرت کو فروغ دے رہی ہے۔راہول گاندھی کا مزید کہنا تھا کہ مودی کے طرز حکومت نے لوگوں کو تقسیم کر دیا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں