اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد ہائیکورٹ کے جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کی عدالت نے وفاقی دارالحکومت میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی کے خلاف انجمن تاجران کی درخواست پر نیلامی سے روکنے کے حکم میں دو ہفتے کی توسیع کرتے ہوئے میٹرو پولیٹین کارپوریشن و دیگر فریقین کو جواب جمع کرانے کا حکم دیدیا
۔بدھ کو صدر انجمن تاجران اسلام آباد اجمل بلوچ اپنے وکلاء کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اختیار کیاگیا کہ اسلام آباد میں ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی ماسٹر پلان کی خلاف ورزی ہے،میٹرو پولیٹین کارپوریشن نے اسلام آباد میں 1807 ٹی سٹالز اور ٹک شاپس نیلامی کا اشتہار دے رکھا ہے،عدالت نے فریقین سے جواب طلب کرتے ہوئے سماعت دو ہفتے کے لیے ملتوی کردی۔انجمن تاجران نے ٹی سٹالز اور ٹک شاپس کی نیلامی کو عدالت میں چیلنج کر رکھا ہے۔