شی جن پھنگ

چینی طرز کی جدیدیت کے حوالے سے اندرونی منگولیا نیا باب تخلیق کرے، چینی صدر

بیجنگ (گلف آن لائن) چین کے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کے حالیہ دورے کے دوران ، کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری ، صدر مملکت اور مرکزی فوجی کمیشن کے چیئرمین شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا ہےکہ اندرونی منگولیا خود اختیار علاقہ اعلیٰ معیار کی ترقی کو فروغ دینے پر قائم رہتے ہوئے اور ماحولیات اور سبز ترقی کو ترجیحات قرار دیتے ہوئے “دو دیواروں”، “دو اڈوں” اور “ایک برج ہیڈ” کی تعمیر میں نئے کارنامہ دکھائے۔

جمعرات کے روز شی جن پھنگ نے اندرونی منگولیا خود اختیار علاقے کی پارٹی کمیٹی اور حکومت کی ورک رپورٹ سنی اور اندرونی منگولیا میں مختلف شعبوں میں حاصل کردہ کامیابیوں کی توثیق کی۔انہوں نےاس بات پر زور دیا کہ اندرونی منگولیا قومی توانائی اور اسٹریٹجک وسائل کا اہم اڈہ ہے، زرعی پیداوار اور مویشیوں کی مصنوعات کا اہم اڈہ ہے اور شمال کی جانب چین کے کھلے پن کا اہم برج ہیڈ بھی ہے۔اندرونی منگولیا کی خصوصیات کے حامل ایک جدید صنعتی نظام کی تعمیر میں تیزی لانا ضروری ہے.

ہمیں “بیلٹ اینڈ روڈ” کی مشترکہ تعمیر اور چین-منگولیا-روس اقتصادی راہداری کی تعمیر میں فعال طور پر حصہ لیتے ہوئے کھلے پن کے معیار کو بڑھا کر اندرونی اور بیرونی دوہری گردش کو جوڑنے میں زیادہ سے زیادہ کردار ادا کرنا ہوگا۔ شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ شمالی چین میں حیاتیاتی سلامتی کی اہم دیوارکو مضبوط بنانا اندرونی منگولیا کا اہم مشن ہے۔ ہمیں ریت کے انسداد اور سبز ترقی کے عمدہ رجحان کو برقرار رکھتے ہوئے انسداد ریت کے ماڈل کو جدت طرازی کے ذریعے بہتر بنانے اور ریگستانی کنٹرول کے جامع مفادات کو بڑھانے کی ضرورت ہے.

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں عوام کو اولین ترجیح دیتے ہوئےان کے معیار زندگی کو یقینی اور بہتر بناکر تمام قومیتوں کے عوام کو صحیح معنوں میں یہ احساس دلانا ہوگا کہ مشترکہ خوشحالی کے فوائد ان تک پہنچے ہیں۔ ہمیں عوام کے جانی و مالی تحفظ کو یقینی بنانے کے لئے ہر قسم کے بڑے حادثات کو روکنے کی پوری کوشش کرنی چاہئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں