رانا ثناء اللہ

نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے ، رانا ثناء اللہ

اسلام آباد (گلف آن لائن)وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف انتخابات سے قبل وطن واپس آئیں گے۔

پارلیمنٹ ہاوس میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے رانا ثنا اللہ کا کہنا تھا کہ واپسی کی تاریخ میاں صاحب نے دینی ہے، کوئی اور تاریخ نہیں دے سکتا، انتخابات میں پارٹی کو لیڈ کرنے کی درخواست میاں صاحب نے قبول کر لی ہے، عام انتخابات سے ساٹھ سے نوے روز قبل میاں صاحب واپس آئیں گے۔

انہوں نے کہا کہ اگر ن لیگ کو اکثریت ملی تو وزیر اعظم وہ بنے گا جسے نواز شریف چاہیں گے، عام انتخابات میں سیاسی اتحاد یا سیٹ ایڈجسٹمنٹ پر پارٹی نے کوئی فیصلہ نہیں کیا۔

وزیر داخلہ کا کہنا تھا کہ میری ذاتی رائے ہے کہ ن لیگ کو کسی سے انتخابی اتحاد نہیں کرنا چاہیے، سیٹ ایڈجسٹمنٹ ہو سکتی ہے، آپشن ہمیں اوپن رکھنی چاہئے۔رانا ثنا اللہ نے مزید کہا کہ کوئی سیاسی انجینئرنگ نہیں ہو رہی جو یہ کہہ رہا ہے جھوٹ کہہ رہا ہے، 2018 میں جو ہوا وہ اب ہو رہا ہے تو انہیں کیوں اعتراض ہے، جو لوگ 2018 میں ایک جگہ اکٹھے ہوئے وہ اب کسی اور جگہ اکٹھے ہو رہے ہیں تو کیا پریشانی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں