بیجنگ (گلف آن لائن)امریکی وزیر خارجہ اینٹنی بلنکن نے سعودی وزیر خارجہ سے ملاقات کے دوران دعویٰ کیا کہ امریکہ اس معاملے میں دوسرے ممالک کو مجبور نہیں کرتا کہ وہ چین اور امریکہ کے درمیان انتخاب کریں۔
اس حوالے سے چینی وزارت خارجہ کے ترجمان وانگ ون بین نے جمعہ کے روز پریس کانفرنس میں امید ظاہر کی کہ دنیا بھر میں موجود امریکی سفارتی ادارے وزیر خارجہ بلنکن کے اس عزم پر سختی سے عمل کریں گے ، ہواوے سمیت دیگر چینی کمپنیوں کو دبانا بند کریں گے، اتحادیوں کو چین کے لیے چپس کی برآمدات محدود کرنے پر مجبور نہیں کریں گے، دوسرے ممالک کو چین کے ساتھ تعاون ترک کرنے پر مجبور نہیں کریں گے اور “چین کے قرضوں کے جال” جیسی غلط معلومات پھیلانا بند کریں گے۔
وانگ ون بین نے کہا کہ امریکہ کے بانی صدر واشنگٹن نے ایک بار کہا تھا کہ ”دوستوں کی جانچ کا اصل پیمانہ الفاظ نہیں بلکہ افعال ہیں۔ ہم امریکہ کے قول کے بجائے اس کے فعل پر زیادہ توجہ دیتے ہیں۔