ایچ وی منصوبہ

چین ،ونڈ پاور اورفوٹو وولٹک پاور بیس کی باہر تک ٹرانسمیشن کا پہلا یو ایچ وی منصوبہ

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے اسٹیٹ گرڈ سے معلوم ہوا ہے کہ ننگ شیا-ہونان ± 800 کے وی یو ایچ وی ڈی سی ٹرانسمیشن پروجیکٹ کی تعمیر شروع ہوگئی ہے جو چین کے ریگستانوں ، گوبی اور صحرائی علاقوں میں سے ونڈ پاور اورفوٹو وولٹک پاور بیس کی باہر تک ٹرانسمیشن کا پہلا یو ایچ وی منصوبہ ہے۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق

ننگ شیا-ہونان یو ایچ وی پروجیکٹ میں ± 800 کلوواٹ وولٹیج اور 8 ملین کلو واٹ کی ریٹیڈ گنجائش ہے۔ ڈی سی لائن کی کل لمبائی 1,634 کلومیٹر ہے، جو ننگ شیا، گانسو، شانسی، چھونگ چھنگ، ہوبے اور ہونان سمیت چھ صوبوں سے گزرے گی جس پر کل 28.1 بلین یوآن خرچ کیےجائیں گے ۔

مارچ 2022 میں ، نیشنل ڈویلپمنٹ اینڈ ریفارم کمیشن اور نیشنل انرجی ایڈمنسٹریشن نے “ریگستانوں ، گوبی اور صحرائی علاقوں میں ونڈ پاور اور فوٹووولٹک پاور کے بڑے بیس تعمیر کرنے کا منصوبہ جاری کیا، جس کے مطابق 2030 تک ریگستانوں ، گوبی اور صحرائی علاقوں میں بڑے ونڈ پاور اور فوٹو وولٹک پاور بیس کی نصب شدہ صلاحیت 455 ملین کلو واٹ تک پہنچ جائے گی۔

ریگستانوں، گوبی اور صحرائی علاقوں سے باہر تک ٹرانسمیشن کے پہلے یو ایچ وی ڈی سی منصوبے کے طور پر، ننگ شیا-ہونان یو ایچ وی پروجیکٹ میں نئی توانائی سے پیدا ہونے والی بجلی کا تناسب نصف سے زائد ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں