حافظ نعیم الرحمن

میئر کراچی کیلئے حافظ نعیم الرحمن کے کاغذاتِ نامزدگی منظور

کراچی(گلف آن لائن)جماعتِ اسلامی کے کراچی کی میئر شپ کے لیے امید وار حافظ نعیم الرحمن کے کاغذاتِ نامزدگی جانچ پڑتال کے بعد منظور کر لیے گئے ہیں۔جماعت اسلامی کے میئر کے دیگر امیدواروں سیف الدین اور جنید مکاتی کے بھی کاغذاتِ نامزدگی منظور ہو گئے۔

جماعتِ اسلامی کے ڈپٹی میئر کے امیدوار قاضی سید صدرالدین اور سیف الدین کے کاغذاتِ نامزدگی بھی منظور کر لیے گئے۔15 جون کو میئر اور ڈپٹی میئر کراچی کا انتخاب کیا جائے گا۔امیرِ جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن نے گزشتہ روز ریجنل الیکشن کمیشن میں میئر کراچی کے لیے نامزدگی فارم جمع کرائے تھے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں