لاہور(گلف آن لائن)ملک سے جیولری اورقیمتی پتھروں کی برآمدات میں جاری مالی سال کے پہلے 10 ماہ میں سالانہ بنیادوں پراضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے اپریل تک کی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے 10.15 ملین ڈالر اورجیولری کی برآمدات سے 14.04 ملین ڈالرکا زرمبادلہ حاصل ہوا جو گزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں بالترتیب 33 فیصد اور 32 فیصدزیادہ ہے۔گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں قیمتی پتھروں کی برآمدات سے 10.61 ملین ڈالر اورجیولری کی برآمدات سے 6.24 ملین ڈالرکازرمبادلہ حاصل ہواتھا۔
رپورٹ کے مطابق اپریل 2023 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 0.4 ملین ڈالرریکارڈ کیا گیا جو مارچ میں 0.62 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 1.08 ملین ڈالر تھا، اسی طرح اپریل میں جیولری کی برآمدات کا حجم 1.408ملین ڈالرریکارڈکیاگیا جومارچ میں 3.47 ملین ڈالر اورگزشتہ سال اپریل میں 2.03 ملین ڈالرتھا۔مالی سال 2022 میں قیمتی پتھروں کی برآمدات کا حجم 10.24 ملین ڈالر اور جیولری کی برآمدات کاحجم 13.23 ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا تھا۔