لاہور( گلف آن لائن)حکومتی دعوئوں کے باوجود گراں فروشی کے آگے بندھ نہ باندھا جا سکا، صوبائی دارالحکومت میں پرچون سطح پر کاروبار کرنے والے دکانداروں نے سرکاری نرخنامے کو کسی خاطر میں نہ لاتے ہوئے سبزیاں اور پھل من مانے نرخوں پر فروخت کئے ، سرکار کے زیر انتظام بازاروں میں پھل اور سبزیاں سرکاری نرخنامے کے مطابق فروخت ہوتے رہے تاہم خریداروں کی جانب سے پھلوں اور سبزیوں کے معیار کے حوالے سے شکایات بر قرار ہیں ۔
پرچون سطح پر آلو 80سے90روپے کلو فروخت ہوا جبکہ درجہ سوم کا آلو 50روپے کلو تک فروخت کیا جاتا رہا ،سرکاری نرخنامے میں پیاز درجہ اول کی قیمت57روپے مقرر کی گئی تاہم یہ65 روپے کلو تک فروخت ہوا،پیاز دجہ دوم50کی بجائے55،پیاز درجہ سوم44کی بجائے50،ٹماٹر درجہ اول35کی بجائے45،ٹماٹر درجہ دوم27کی بجائے35،ٹماٹر درجہ سوم22کی بجائے30،لہسن دیسی195کی بجائے220،لہسن ہرنائی285کی بجائے330سے340،ادرک تھائی لینڈ735کی بجائے800،کھیرا دیسی85کی بجائے90،
کھیرا فارمی85کی بجائے90،میتھی170کی بجائے200،بینگن95کی بجائے100سے110،بند گوبھی42کی بجائے50سے55،پھول گوبھی120کی بجائے160،شملہ مرچ105کی بجائے130،بھنڈی120کی بجائے150سے160،شلجم120کی بجائے150،اروی210کی بجائے270سے280،مٹر260کی بجائے300،کریلا135کی بجائے150سے160،سبز مرچ اول90کی بجائے120،پھلیاں موٹی135کی بجائے160،پھلیاں باریک145کی بجائے160،لیموں دیسی185کی بجائے200سے220،ٹینڈے دیسی کالے150کی بجائے170سے180،ٹینڈے دیسی سفید115کی بجائے130،گھیا کدو68کی بجائے75،پالک فارمی42کی بجائے45سے50،گھیا توری74کی بجائے90،گاجر چائنہ74کی بجائے80جبکہ حلوہ کدو42کی بجائے50روپے فی کلو فروخت ہوا۔
پھلوں میں سیب کالا کولو پہاڑی درجہ اول335کی بجائے400روپے،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ دوم180کی بجائے250سے260،سیب کالا کولو پہاڑی درجہ سوم130کی بجائے190 سے200،سیب کالا کولو میدانی درجہ اول175کی بجائے240،سیب کالا کولو میدانی درجہ دوم130کی بجائے180،سیب کالا کولو میدانی درجہ سوم105کی بجائے130سے140،سیب سفید درجہ اول145کی بجائے180سے190، سیب سفید درجہ دوم105کی بجائے140سے150، سیب سفید درجہ سوم85کی بجائے100روپے،کیلا سپیشل درجن 340کی بجائے440سے450،کیلا درجہ اول درجن 210کی بجائے270سے280، کیلا درجہ دوم درجن155کی بجائے200،
کیلا درجہ سوم درجن105کی بجائے150،آلو بخارا درجہ اول260کی بجائے320سے330،آلو بخارا درجہ دوم170کی بجائے240سے250،خوبانی سفید درجہ اول220کی بجائے270سے280،خوبانی سفید درجہ دوم135کی بجائے200،آرو درجہ اول180کی بجائے250سے260،آڑو درجہ دوم120کی بجائے160،آم دوسہری درجہ اول215کی بجائے260سے270،آم دوسہری درجہ دوم150کی بجائے180سے190،آم سہارنی درجہ اول120کی بجائے150سے160،
آ م سہارنی درجہ دوم100کی بجائے120سے130،آم سندھڑی درجہ اول165کی بجائے200،آم سندھڑی درجہ دوم125کی بجائے140سے150،خوبانی پیلی درجہ اول155کی بجائے190، خوبانی پیلی درجہ دوم125کی بجائے140سے150،فالسہ155،خربوزہ سفید 75کی بجائے90،تربوز34کی بجائے38سے40جبکہ کھجور ایرانی495کی بجائے550سے560روپے کلو تک فروخت ہوئی۔