میاں خرم الیاس

مشکل حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا’میاں خرم الیاس

لاہور (گلف آن لائن) چیئرمین ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن لاہو میاں خرم الیاس نے کہا ہے کہ مشکل ترین حالات میں متوازن بجٹ پیش کیا گیا جس سے معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہوگا ،بجٹ میں زائد آمدنی پر سپرٹیکس عائد کیا گیا ہے جس سے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت بڑھے گی ،اشیاء مہنگی ہونے سے براہ راست عوام پر اس کا اثر پڑے گا اور عوام متاثر ہوگی اس لیے بجٹ میں سپر ٹیکس جیسے اقدامات کو واپس لیا جائے کیونکہ صنعتی شعبہ پہلے ہی بے شمار ٹیکس ادا کررہا ہے جن کی موجودگی میں سپر ٹیکس کا کوئی جواز نہیں بنتا ۔

ا ن خیالات کا اظہار انہوں نے ٹائون شپ انڈسٹریز ایسوسی ایشن کے سینئر وائس چیئرمین سہیل اکبر،احسن منیر چاولہ وائس چیئرمین کے ہمراہ صنعتکاروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ میاں خرم الیا س نے کہا کہ حکومت بجٹ میں نئے ٹیکس لگا ئے ، جبکہ نئے ٹیکس گزار اور ٹیکس نیٹ میں کوئی اضافہ دیکھائی نہیں کیا جس سے موجودہ ٹیکس نیٹ میں پہلے سے شامل افراد پر ہی بوجھ ڈالا جائے گا۔کیش ہینڈلنگ پر ود ہولڈنگ ٹیکس کا نفاذ منفی قدم ہے اسکو ختم کیا جائے ۔

ٹیکس وصولی کا ہدف معیشت کی سست روی کے باعث پورا نہیں ہوگا بجٹ میں صنعتوں کے لئے پاور ٹیرف میں کمی نہیں کی گئی۔موجودہ بجٹ کو دیکھتے ہوئے3.5% شرح نمو حاصل کرنا انتہائی مشکل ہے اس کیلئے صنعتی شعبہ کی پیداواری لاگت میں کمی لانے کیلئے اقدامات بروئے کار لائے جائیں تاکہ صنعتی شعبہ ترقی کرکے حکومتی اہداف کو پورا کرسکے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں