مصدق ملک

74سال میں پہلی بارروس سے تیل بردار جہاز پاکستان پہنچا ، مصدق ملک

اسلام آباد (گلف آن لائن)وزیر مملکت پٹرولیم مصنوعات مصدق ملک نے کہا کہ 74سال میں پہلی بارروس سے تیل بردار جہاز پاکستان پہنچا ، روس سے تیل آنے پرعوام کو مبارکباد پیش کرتا ہوں ، روس سے برآمد شدہ تیل سے عوام مستفید ہوں گے۔

منگل کے روز پریس کانفرنس کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہا گیا کہ گزشتہ حکومت امریکہ نے گرائی ،وہ اس لئے گرائی کیونکہ ہم روس سے سستا تیل لائے ، اب تیل ملک میں آگیا ، سائفر کے ڈرامے کے بعد امریکہ کے آگے گڑ گڑانے تک کا سفر عوام نے دیکھ لیا ، آذربائیجان ہر ماہ پاکستان کو سستی ایل این جی کا ایک کارگو فراہم کر ے گا ، یورپی ممالک کو دعوت دی ہے کہ وہ پاکستان میں ایل این جی کے کارخانے لگائیں ۔

انہوں نے کہا کہ ہماری ہر پالیسی کا محورپاکستان کی ترقی ہے ، ملکی گیس کے گرد شی قرضے کو صفر کردیا ہے ، چار دن قبل ترکمانستان سے گیس معاہدہ کیا گیا ، ہماری جگہ آپ کرلیتے ، گزشتہ چار سال میں پی ٹی آئی نے ملک کے ساتھ معاہدہ کیا؟ امریکہ میں گرین ہائیڈروجن ملک میں لانے کی بات کہی ، ایک تہائی گیس پاکستان میں لائیں گے ، تاکہ ملک کو ترقی میں اضافہ ہوسکے ،

ان کا کہنا تھا کہ کیا ہم امریکی کیمپ میں ہیں؟ کیسی عجیب وغریب بات ہے کہ ملک کی ترقی وخوشحالی کو آگے بڑھانے کیلئے کوئی معاہدہ کریں ، تو گزشتہ حکومت ہمیں امریکی کیمپ میں رہنے کا گمان رکھتی ہے ، ہم صرف پاکستان کے کیمپ میں ہیں ہم نے امیر اور غریب کیلئے الگ الگ ٹیرف مقرر کئے ہیں ِ روس سے ہم نے ایک لاکھ ٹن تیل خریدا ہے ، روس سے تیل آنے کے بعد قیمتیں بتدریج کم ہونگی ۔

انہوں نے کہا کہ ہم روس سے بات کرکے آئے ہیں ، روسی سفیر نے کہا کہ ہماری گزشتہ حکومت سے قبل متعلق کوئی بات نہیں ہوئی تھی ، ہم نے بین الاقوامی سطح میں کہا کہی اگر انہیں پاکستان کے دیوالیہ ہونے میں شک ہے تو سرکاری کمپنیاں آپ کے ساتھ کو انوسٹ کرینگی ، ہم آپ کے ساتھ 50سے 70فیصد ڈی لسٹ کرسکتے ہیں ۔

ان کا کہناتھاکہ گزشتہ چار سال کی نسبت ایک سال میں ہم نے تمام منصوبے عوام کے سامنے رکھ دیئے ، آج بھی وہی رونا دھونا ہے ۔ مسئلہ یہ ہے کہ پاکستان بھاڑ میں جائے ، ہم کریڈٹ میں پاکستان کو جیتے ، وہ تم کریڈٹ لے لو ، کیا مسئلہ ہے؟ کام ہونے دو ۔ لوگوں کو سہولیات ملیں گیں، اپنی ناک سے ایک انچ آگے دکھ لو ، وہ ایک میٹر بھی آگے دیکھنا چاہتے ، انہی وجوہات کی بنا پر پاکستان ان مشکلات کا شکار ہے ، پی ٹی آئی کوئی پالیسی ملک میں نہیں لاپائے ، اور نہ ہی کوئی انوسٹ ملک میں کی گئی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں