شیخ رشید

کیرم بورڈکھیلنے سے اندرونی دبائواورڈپریشن دور نہیں ہوتا’ شیخ رشید

لاہور(گلف آن لائن)سابق وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ کیرم بورڈکھیلنے سے اندرونی دبائواورڈپریشن دور نہیںہوتابلکہ قوم کوپتاچل جاتاہے یہ بے اختیارہیں اوراختیارکہیں اورہے ،ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں ملک کو اقتصادی ہارٹ اٹیک سے نہیں بچاسکتیں ، ڈیفالٹ کی تلوارسرپرلٹک رہی ہے ،وزیراعظم بے مقصد سیروسیاحت کے دورے کررہے ہیں ۔ ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں انہوںنے کہا کہ الیکشن سے پہلے نادراکے چیئرمین کوہٹانااوراس کو ای سی ایل میں ڈالنا،ووٹوں کے اندارج کا وقت ہے ساری نادراکی ٹیم کو بدلناسازش کی کڑی ہو سکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ساری قوم کی نظریں عدلیہ پرلگی ہوئی ہیں عدلیہ ہی الیکشن کرواسکتی ہے مچوروں سے نجات دلواسکتی ہے ،ملک کوبحرانوں سے نکلواسکتی ہے اور اوررسیزکوووٹ کاحق دلواسکتی ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ساری قوم9مئی کے واقعے کی مذمت کرتی ہے اورشہداء کی عظمت کوسلام پیش کرتی ہے لیکن کسی کو بھی9مئی کے واقعہ کو الیکشن بیانیہ نہیں بناناچاہیے۔انہوں نے کہا کہ دومہینے کی حکومت بارہ مہینے کا بجٹ پیش کر رہی ہے،100مشیر اور وزیر ہیں لیکن معاشی صورتحال انتہائی خطرناک ہے ،حکومت عوام میں جانے سے خوفزدہ ہے ،ٹیسٹ ٹیوب پارٹیاں ملک کو اقتصادی ہارٹ اٹیک سے نہیں بچاسکتیں ۔

انہوں نے کہا کہ کراچی کے لوگ سب سے زیادہ باشعورہیں ، میئر کے الیکشن میں ان کے ساتھ ہاتھ ہونے جارہا ہے ،الیکشن سے پہلے سعودی عرب میں مقیم لاکھوں برمیوں کوپاکستانی پاسپورٹ نہ دیاجائے ،اس سے ووٹوں میں اندارج کی سازش ہوسکتی ہے ،غریب نے ،صنعتکارنے اور آئی ایم ایف نے بجٹ کو مستردکردیاہے ،میڈیاکوجتنی پابندیاں لگائیں گے اتنایہ پچھتائیں گے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں