لاہور(گلف آن لائن) نگران وزیراعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے نالوں کے ارد گرد قائم تجاوزات ہٹانے کاحکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ٹریفک کی روانی میں حائل رکاوٹوں کو دور کیاجائے اور ڈویلپمنٹ پراجیکٹس کی منصوبہ بندی کرتے ہوئے نکاسی آب سے متعلق امور کو مد نظر رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ تجاوزات کی وجہ سے ٹریفک کا بہائو متاثرہوتاہے جس سے شہریوںکو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔
نالوںکے اردگردتجاوزات کو ہٹانے کا عمل تسلسل کے ساتھ جاری رکھاجائے۔ نگران وزیراعلیٰ محسن نقوی کی زیر صدارت وزیر اعلی آفس میں اجلاس منعقد ہوا جس میں چیف سیکرٹری ، کمشنر لاہورڈویژن، ڈپٹی کمشنرلاہور، چیف انجینئر ایل ڈی اے او ر متعلقہ حکام نے شرکت کی۔