محمد یاسین

پاکستانی نژاد محمد یاسین کینیڈا کے صوبہ البرٹا کے وزیر مقرر

ٹورنٹو(گلف آن لائن)پاکستانی نژاد محمد یاسین کینیڈا کے صوبہ البرٹا کے امیگریشن و ملٹی کلچرل ازم کے وزیر مقرر کر دیے گئے۔ میڈیارپورٹس کے مطابق نو منتخب پریمئیر ڈینیئل اسمتھ نے 25 رکنی کابینہ کا اعلان کیا۔ محمد یاسین اس سے قبل معاون وزیر اور پارلیمانی سیکرٹری سمیت مختلف عہدوں پر فائز رہ چکے ہیں۔

وہ پاکستان کینیڈا ایسوسی ایشن کے پانچ مرتبہ صدر منتخب ہوئے۔ محمد یاسین 1976 میں کلر سیداں سے کینیڈا منتقل ہوئے تھے۔انہوں نے یونیورسٹی آف کیلیگری سے انجینئرنگ میں ماسٹر ڈگری حاصل کی۔ سیاست میں آنے سے پہلے وہ آئل انڈسٹری میں بطور انجینئر ملازمت کرتے رہے ہیں۔

صوبائی وزیرِ امیگریشن البرٹا محمد یاسین نے حلف اٹھانے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں البرٹا کے عوام کا شکریہ ادا کرتا ہوں، جنہوں نے مجھے اپنی خدمت کا موقع دیا۔ قونصل جنرل آف پاکستان جانباز خان نے نو منتخب صوبائی وزیرِ امیگریشن و ملٹی کلچرل ازم محمد یاسین کو مبارک باد دی اور کہا کہ ان کا انتخاب پاکستان اور پاکستانی کمیونٹی کے لئے ایک اعزاز ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں