مریم نفیس

والدہ کے دبائو پر جلدی شادی کی ،مریم نفیس

کراچی (گلف آن لائن)معروف اداکارہ مریم نفیس نے جلدی شادی کرنے کی وجہ بتادی۔حال ہی میں مریم نفیس نے نجی ٹی وی کے شو میں بطور مہمان شرکت کی جہاں انہوں نے اپنی زندگی کے مختلف پہلوئوں پر بات کی۔میزبان نے اداکارہ سے سوال کیا کہ آپ 19سال کی تھیں جب والدہ نے آپ پر شادی کیلئے دبائو ڈالنا شروع کردیا تھا، کیا یہ بات سچ ہے؟

جس پر اداکارہ نے کہا کہ جی یہ سچ ہے، مجھے نہیں معلوم کہ ایسا کیوں ہے لیکن جب بیٹیاں میٹرک میں پہنچیں تو سب مائوں کو ان کی شادی کی فکر ہونے لگتی ہے، میری والدہ بھی چاہتی تھیں کہ میری شادی جلدی ہوجائے۔انہوں نے بتایا کہ میری والدہ مجھے کہتی تھیں کہ شادی کے بعد جو چاہو کر لینا لیکن میں جلدی شادی نہیں کرنا چاہتی تھی کیونکہ میرے لئے اپنی پسند کا ایسا شخص تلاش کرنا بہت مشکل تھا جس کی سوچ مجھ سے ملتی ہو۔مریم نفیس نے بتایا کہ میں نے امان سے شادی اس لئے کی کیونکہ ہم دونوں کی سوچ اور بنیادی اقدار ایک جیسے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں