مریم نواز

مریم نواز کاکشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے پر اظہار افسوس

لاہور( گلف آن لائن)پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر وچیف آرگنائزر مریم نوازشریف نے یونان میں کشتی ڈوبنے سے پاکستانیوں کے جاں بحق ہونے اظہار افسوس کرتے ہوئے متاثرہ خاندانوں سے دلی ہمدردی اور تعزیت کا ظہار کیا ہے ۔

اپنے بیان میں مریم نواز شریف نے کہا کہ پیر کو یوم سوگ منانے کے وزیراعظم کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہیں،انسانی جانوں سے کھیلنے والے انسانی سمگلرز کو قرار واقعی سزا دی جائے ۔مریم نوازشریف نے جاں بحق افراد کی مغفرت اور اہل خانہ کے لئے صبرجمیل کی دعابھی کی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں