چینی صدر

میرے والد عوام کو اپنے دل میں رکھتے تھے، چینی صدر

بیجنگ (گلف آن لائن) چینی صدر شی جن پھنگ نے اپنے والد شی جونگ شن کی یاد میں ایک مضمون میں لکھا جس میں وہ تحریر کرتے ہیں” میرے والد نے اپنی زندگی میں دو تاریخی مشنوں کی تکمیل میں حصہ لیا ایک ، لیو زیڈان اور شی زی چانگ کے ساتھ مل کر معروف شائنشی گانسو سرحدی انقلابی مرکز کا قیام اور دوسرا، دنگ شیاؤپھنگ اور ای جیان ینگ کے تعاون اور مرکزی حکومت کی قیادت میں گوانگ ڈونگ خصوصی اقتصادی زون کا قیام تھا۔

یہ دونوں تاریخی مشن “عوام” کے گرد گھومتے ہیں۔ پہلا مشن لوگوں کی آزادی اور دوسرا لوگوں کی خوشگوار زندگی سے متعلق تھا۔
شی جونگ شن ہمیشہ عوام کو اپنے دل میں رکھتے تھے۔ اس عمل نے شی جن پھنگ پر گہرے اثرات مرتب کئے۔ ایک باپ روح اور طاقت کی علامت ہے، اور اپنے بچوں کے لیے آگے بڑھنے کے لیے تحریک اور رہنمائی فراہم کرتا ہے۔

1969 میں، شی جن پھنگ، جن کی عمر 16 سال سے کم تھی، عملی زندگی کے تجربے کے لیے شمالی شائنشی کے دیہی علاقوں میں گئے۔ یہاں قیام کے سات سال کے دوران ایک تعلیم یافتہ نوجوان کے طور پر انہوں نے کسانوں کی زندگی کو قریب سے دیکھا۔ اس مشاہدے سے زمین اور کسانوں سے محبت ان کی فکری گہرائیوں کا حصہ بن گئی۔

1980 کی دہائی کے اوائل میں، شی جن پھنگ نے مقامی قیادت کے عہدوں کو سنبھالا۔ اس وقت تک وہ یہ جان چکے تھے کہ عوام کی ضروریات کو عوام میں رہ کر ہی جانا جا سکتا ہے۔15 نومبر 2012 کو سی پی سی کی 18ویں مرکزی کمیٹی کے سیاسی بیورو کے مستقل نمائندوں اور چینی اور غیر ملکی صحافیوں کے درمیان ہونے والی ملاقات میں جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے ایک پختہ وعدہ کیا کہ “عوام کے لیے بہتر زندگی کی خواہش ہمارا مقصد ہے”۔

“عوام کے لیڈر” سے لے کر “عوام کے خادم” تک باپ اور بیٹے کی دو نسلوں کو عوام سے گہری محبت اور عوام کے لیے ایک دل وراثت میں ملا ہے۔ اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ کب اور کہاں، عوام ہمیشہ ان کی مشترکہ فکر اور طاقت ہوتے ہیں۔

اپنا تبصرہ بھیجیں