لاہور(گلف آن لائن) خوبرو اداکارہ نیلم منیر ڈسکہ کے نواحی گائوں ہچڑ میں ڈرامہ سیریل ” میری مٹی ” کی ریکارڈنگ کرانے کے بعد واپس کراچی روانہ ہو گئیں ۔ اس حوالے سے اداکارہ نیلم منیر نے کہا کہ میں خصوصی طور پر ایک پرائیویٹ پروڈکشن کے بینر تلے بننے والی ڈرامے کی ریکارڈنگ کیلئے یونٹ کے ہمراہ ڈسکہ کے نواحی گائوں آئی تھی جہاں ہم نے ڈرامے کی کچھ سین عکسبند کئے ۔
انہوں نے کہا کہ ریکارڈنگ کے دوران گائوں کے لوگوں نے محبتیں نچھاور کیں جنہیں میں کبھی فراموش نہیں کر سکتی ۔یہ میرے لئے بڑی خوشی اور اطمینان کا باعث ہے کہ اب گائوں کے رہنے والوں نے بھی تعلیم کو اولین ترجیح دینی شروع کر دی ہے ۔انہوں نے بتایا کہ مذکورہ ڈرامہ سیریل اگلے ماہ نجی ٹی وی چینل سے آن ائیر ہو گی ۔