لاہور ( گلف آن لائن) نامور اداکارہ جویریہ عباسی نے کہا ہے کہ زندگی میں انسان سے بہت سی غلطیاں ہوتی ہیں مگر ان کو بھول کر آگے کی طرف چلنا چاہیے ، قسمت میں جو لکھا ہو وہ ہو کر رہتا ہے ۔ایک انٹر ویو میں جویریہ عباسی نے کہا کہ میری توجہ شروع سے شوبز کی طرف تھی اور ایک آڈیشن دینے کے بعد میں شوبز کی دنیا میں داخل ہو گئی اور آپا فاطمہ ثریا بجیا کی ڈرامہ سیریل میں مجھے ہیروئن کے لئے کاسٹ کر لیا گیا اور یہی سے میری مقبولیت کا دور شروع ہو گیا ۔
انہوں نے کہا کہ انسان کو ہمیشہ اچھا سو چنا چاہیے ، دوسروں کے لئے دل میں کوئی حسد اور بغض نہیں ہونا چاہیے ۔ میرا یہ ایمان ہے کہ جو انسان کی قسمت میں لکھا ہوتا ہے وہ ہو کر رہتا ہے ۔ انسان کو خوشی اور غم دونوں میں صبر و شکر کرنا چاہیے۔