کمیونسٹ پارٹی آف چائنا

کمیونسٹ پارٹی آف چائنا اور گو من تانگ پارٹی کے اعلیٰ عہد یداروں کی ملاقات

بیجنگ (نمائندہ خصوصی) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے تائیوان افیئرز آفس اور ریاستی کونسل کے تائیوان افیئرز آفس کے ڈائریکٹر سونگ تھاؤ نے چین کے صوبہ فو جیان کے شہر شیا مین میں گومن تانگ پارٹی کے وائس چیئرمین شیا لی یان سے ملاقات کی جو 15 ویں اسٹریٹس فورم میں شرکت کے لیےشیا مین میں موجود تھے۔

پیر کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق سونگ تھاؤ نے کہا کہ سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ اسٹریٹس فورم کو بہت اہمیت دیتے ہیں اور انہوں نے خصوصی طور پر ایک تہنیتی خط بھیجا ہے جو مختلف شعبوں میں آبنائے تائیوان کے دونوں کناروں کے انضمام اور ترقی کو مزید مستحکم کرنے اور تائیوان کے ہم وطنوں کے فائدےکی پالیسی اور تجاویز کا مظہر ہے۔انہوں نے کہا کہ یہ خط تائیوان کے ہم وطنوں کا بے پناہ خیال رکھنے کی مکمل عکاسی کرتا ہے۔سونگ تھاؤ نے کہا کہ ہم “سال 1992 میں طے شدہ اتفاق رائے” پر گامزن رہنے اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرنے کی مشترکہ سیاسی بنیاد پر گومن تانگ پارٹی کے ساتھ ملکر تبادلوں کو مضبوط بنانے، باہمی اعتماد کو بڑھانے، دونوں کناروں کے تعلقات کی پرامن ترقی کو فروغ دینے اور مادر وطن کے وحدت کے عمل کو آگے بڑھانے کے لئے تیار ہیں۔

شیا لی یان نے کہا کہ”سال 1992 میں طے شدہ اتفاق رائے” پر گامزن رہنا اور “تائیوان کی علیحدگی” کی مخالفت کرنا گومن تانگ پارٹی کا مستقل موقف ہے اور امید ہے کہ دونوں جماعتیں سیاسی بنیاد پر تعاون کو مضبوط کرنے اور آبنائے تائیوان میں امن و استحکام کی برقراری کے عمل کو جاری رکھیں گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں