اسلام آباد (گلف آن لائن)ٹیکس دہندگان کو سرکاری ڈیوٹیوں/ٹیکسوں کی ادائیگی میں سہولت دینے کے لیے فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کی درخواست پر فیصلہ کیا گیا ہے کہ بینکوں کی تمام برانچیں جو ہفتہ کو کھلی رہتی ہیں وہ اے ڈی سی کی کانٹر پر ٹیکس وصولی کے لیے 24 جون 2023 کو معمول کے بینکاری اوقات میں شام 5:30 بجے تک کھلی رہیں گی۔
مزید برآں، تمام بینکوں کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ سرکاری ڈیوٹیوں/ ٹیکسوں کی آن لائن ادائیگی میں ٹیکس دہندگان کی سہولت کی غرض سے اپنی آن لائن ادائیگی کی سہولتوں یعنی انٹرنیٹ بینکنگ، موبائل ایپس، اے ٹی ایم وغیرہ کی24گھنٹے دستیابی کو یقینی بنائیں۔