انسولین

انسولین کی عد م دستیابی سے شوگر کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا

رائے ونڈ (گلف آن لائن)انسولین کی عد م دستیابی سے شوگر کے مریضوں کو شدید مشکلات کا سامنا ۔تفصیلات کے مطابق بیرون ممالک سے خام مال کی ترسیل متاثر ہونے سے ملک میں انسولین تیار کرنیوالی فارماسوٹیکل کمپنیاں انسولین تیار نہیں کررہی جس سے سرکاری ہسپتالوں اور فارمیسی پر انسولین کی عدم دستیابی سے شوگر کے مریض شدید مشکلات کا شکار ہیں ،

طبی ماہرین نے اس صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت اس اہم ترین مسئلہ پر توجہ دے ملک بھر میں موجود لاکھوں ذیابیطس کے مریض انسولین کے حصول کیلئے ٹھوکریں کھا رہے ہیں سرکاری ہسپتالوں میں انسولین کو ختم ہوئے کئی ہفتے گزر گئے ہیں لیکن محکمہ صحت سمیت کوئی ادارہ اس اہم ترین مسئلہ پر توجہ دینے کو تیار نہیں ہے طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر حکومت نے خام مال کی ترسیل کو بروقت یقینی نہ بنایا تو لاکھوں جانیں دائو پر لگنے کا خدشہ ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں