رائے ونڈ (گلف آن لائن)گھی کی قیمتوں میں نمایاں کمی کے ثمرات عوام تک نہ پہنچ سکے ،تمام برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت میں50سے 100روپے زائد وصولی کا انکشاف ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق تحصیل رائے ونڈ میں درجہ اول ،درجہ دوم اور درجہ سوم کے برانڈز کے گھی کی فی کلو قیمت 50سے 100روپے اضافی وصول کی جارہی ہے ،ضلعی انتظامیہ سے اس ضمن میں جب رابطہ کیا گیا تو انہوں نے کہا کہ گھی کی قیمت مقرر نہ ہونے کی وجہ سے ان کے خلاف کارروائی نہیں کرسکتے۔
ایک گھی ڈیلر نے اپنا نام شائع نہ کرنے کی شرط پر بتایا کہ منافع خور تاجروں نے گٹھ جوڑ کرکے عید کے آخری ایام میں گھی کی قیمتوں میں لوٹ مار کا منصوبہ بنا رکھا ہے ،تمام برانڈز کے گھی سستے ہونے کے باجود عوام کو لاعلم رکھ کر گرانفروشی کی جارہی ہے ۔