ممبئی (گلف آن لائن)دیپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ نے ممبئی کے مشہور علاقے باندرا میں گھر کی تعمیر شروع کروا دی۔ بھارتی میڈیا کے مطابق ایک فوٹوگرافر نے انسٹاگرام پر دیپیکا اور رنویر کے مستقبل کے گھر کی ویڈیو شیئر کی۔دونوں نے پچھلے سال باندرا میں 4 حصوں پر مشتمل اپارٹمنٹ 119 کروڑ روپے میں خریدا تھا۔
ان کا زیر تعمیر گھر ایک بلند و بالا عمارت کی 16، 17، 18 اور 19ویں منزل پر ہے، اس اپارٹمنٹ کا کل رقبہ 11 ہزار 266 مربع فٹ ہے۔رنویر اور دیپیکا نے اس عمارت میں گاڑیاں پارک کرنے کیلئے 19 جگہیں حاصل کی ہیں۔