حنا بیات

ڈراموں میں خواتین کیلئے بہترین کردار مردوں نے لکھے، حنا بیات

لاہور(گلف آن لائن)سینئر اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہا ہے کہ پاکستانی ڈراموں میں خواتین کے لیے بہترین کردار زیادہ مرد حضرات نے لکھے۔ایک ٹی وی شو میں گفتگو کرتے ہوئے اداکارہ حنا خواجہ بیات نے کہاکہ خلیل الرحمن قمر ٹی وی پر عورتوں کے بہترین کردار لکھنے والے تین اہم لکھاریوں میں شامل ہیں اور انہوں نے خواتین کے لیے بہترین کردار لکھے،میرے خیال میں خلیل الرحمن قمر،

سرمد صہبائی اور محمد احمد نے خواتین کے لیے عمدہ کردار لکھے ہیں،خلیل الرحمن قمر کو ڈرامہ سیریل میرے پاس تم ہو میں دو ٹکے کی عورت کا ڈایئلاگ لکھنے اور متعدد انٹرویوز میں خواتین کے بارے میں نازیبا گفتگو پر تنقید کا نشانہ بنایا جاتا ہے۔حنا خواجہ بیات نے کہا کہ مدیحہ امام، صبا قمر، زارا نور عباس اور سجل علی سمیت دیگر اداکارائیں اچھا کام کررہی ہیں جبکہ عمیر رانا، وسیم سجاد اور وہاج علی کے ساتھ کام کرکے مزہ آتا ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں