ادارہ شماریات

جاری مالی سال میں موبائل فونز کی درآمدات میں کمی

اسلام آباد (گلف آن لائن) ملکی سطح پرموبائل فونز کی تیاری (اسمبلنگ) کی وجہ سے جاری مالی سال کے پہلے 11 ماہ میں موبائل فونز کی درآمدات میں نمایاں کمی ریکارڈکی گئی ہے۔

پاکستان بیوروبرائے شماریات اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمارکے مطابق جولائی سے مئی تک کی مدت میں موبائل فونز کی درآمدات پر88.95 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہوا جوگزشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ نمایاں کمی ظاہرکرتی ہے۔

گزشتہ مالی سال کی اسی مدت میں موبائل دونز کی درآمدات پر1.680 ارب ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مئی 2023 میں موبائل فونز کی درآمدات ریکارڈنہیں کی گئی جبکہ اپریل میں موبائل فونز کی درآمدات پر1.65 ملین ڈالر اورگزشتہ سال مئی میں 139.51 ملین ڈالرکازرمبادلہ صرف ہواتھا، مالی سال 2022 میں موبائل فونز کی درآمدات کاحجم 1.741 ارب ڈالرریکارڈکیاگیاتھا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں