اوپن یونیورسٹی

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے طلبا کی سہولت کی خاطر سوئفٹ سینٹرز کے قیام کا فیصلہ

ڈیرہ مراد جمالی (گلف آن لائن)ریجنل ڈائریکٹر علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی ڈیرہ مراد جمالی عبدالرحمن ابڑو نے کہا ہے کہ علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی کا طلبا کی سہولت کی خاطر سوئفٹ سینٹرز کے قیام کافیصلہ خوش آئند ہے،سوئفٹ سنٹرز کے قیام سے طلبا کے مسائل کا فوری حل اور روزگار کے مواقع پیدا کیے جائیں گے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ یونیورسٹی کے طلبا و طالبات کو معلومات بہم پہنچانے اور ان کے مسائل کے فوری حل کے لیے ریجنل دفاتر کے مختلف اضلاع اور علاقوں میں سوئفٹ سنٹرز کے قیام کافیصلہ کیا ہے۔ کمپیوٹر اور ڈیجیٹل سسٹم سے متعلق معلومات رکھنے والے خواہشمند افراد سے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ان سوئفٹ سنٹرز کے قیام سے جہاں طلبا کو بروقت معلومات اور درپیش مسائل کا فوری حل کیا جائے گا وہیں،غربت کے خاتمے کے تحت روزگار کے مواقع پیدا ہونگے۔

ان سنٹرز کے مالکان کو ہر نئے داخلے پر یونیورسٹی کی طرف سے مناسب فیس ادا کی جائے گی۔ اسطرح SDG-4 معیاری تعلیم کو بھی فروغ حاصل ہوگا یاد رہےکہ حالیہ یونیورسل ٹائمز ہائر ایجوکیشن سروے کے مطابق علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی معیاری تعلیم کی فراہمی میں پاکستان میں پہلے نمبر اور 109 ممالک کی یونیورسٹیوں میں 25ویں نمبر کی یونیورسٹی کا اعزاز بھی حاصل کر چکی ہے ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں