ڈاکٹر شہباز گِل

شہبازگِل جس ایئر پورٹ پر نظر آئیں گرفتار کر کے پیش کیا جائے: عدالت

اسلام آباد (گلف آن لائن)اسلام آباد کی عدالت نے حکم دیا ہے کہ شہباز گِل پاکستان میں جس ایئر پورٹ پر نظر آئیں انہیں گرفتار کر کے عدالت میں پیش کیا جائے جبکہ جج طاہر عباس سِپرا نے چیئرمین نادرا کو شہباز گِل کا شناختی کارڈ بلاک کرنے کا حکم بھی دے دیا۔جج نے اپنے حکم میں کہا کہ شہباز گِل جان بوجھ کر کیس کے ٹرائل کو آگے نہیں بڑھانا چاہتے۔

جج طاہر عباس سِپرا نے اپنے حکم میں نے کہا کہ شہباز گِل کی اسلام آباد اور فیصل آباد میں واقع رہائش گاہوں کے باہر انہیں اشتہاری قرار دینے کا اشتہار چسپاں کیا جائے۔عدالت نے ڈپٹی کمشنر فیصل آباد اور اسلام آباد کو شہباز گِل کی جائیداد کی رپورٹ 30 دن میں جمع کرانے کا حکم بھی دیا۔عدالت نے شہباز گِل کو اشتہاری قرار دینے کی کارروائی شروع کرنے سمیت دیگر رپورٹس 26 جولائی کو طلب کر لیں۔

اے ایس آئی نے شہباز گِل کے ناقابلِ ضمانت وارنٹ کی تعمیلی رپورٹ بھی عدالت میں جمع کروا دی۔اے ایس آئی آصف اعوان نے عدالت کو بتایا کہ شہباز گِل کو وارنٹ کے مطابق گرفتار کرنے کوشش کی، وارنٹ کی تعمیل نہ ہونے کے لیے شہباز گِل جان بوجھ کر امریکا چلے گئے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں