بیجنگ (انٹرنیشنلڈیسک) چین کے صدر شی جن پھنگ نے یوگنڈا کے صدر یوویری کاگوٹا موسیوینی کو یوگنڈا کے ایک اسکول پر حملے کے حوالے سےتعزیتی پیغام بھیجا ہے جس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔
شی جن پھنگ نے کہا کہ یہ بات باعثِ افسوس ہے کہ ایک اسکول پر دہشت گردحملہ کیا گیاجس میں بھاری جانی نقصان ہوا۔ میں چینی حکومت اور عوام کی نمائندگی کرتے ہوئے بے گناہ متاثرین کے لئے اپنی گہری تعزیت اور متاثرین اور زخمیوں کے خاندانوں سے دلی ہمدردی کا اظہار کرتا ہوں۔
شی جن پھنگ نے نشاندہی کی کہ چین ہر قسم کی پرتشدد دہشت گردی کی کارروائیوں کی مذمت کرتا ہے اور دہشت گردی سے نمٹنے اور قومی سلامتی اور استحکام کو برقرار رکھنے کے لیے یوگنڈا کی کوششوں کی مضبوطی سے حمایت جاری رکھے گا۔