چینی صدر

چینی صدر کی کمیونسٹ یوتھ لیگ کی نئی قیادت کے ارکان سے ملاقات

بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی کمیٹی کی نئی قیادت کے ارکان کے ساتھ ایک گروپ ٹاک کی اور ایک اہم تقریر کی۔ انہوں نے زور دے کر کہا کہ پارٹی اور ملک کی امید نوجوانوں پر مرکوز ہے۔ امید کی جاتی ہے کہ کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی کمیٹی نئے عہد اور نئے سفر میں پارٹی کی طرف سے سونپے گئے مشن اور کاموں کو پوری لگن سے نبھائے گی، عمدہ روایات کی وراثت کو آگے بڑھائے گی، اصلاحات و جدت کاری پر قائم رہے گی اورایک مضبوط ملک کی تعمیر میں پیشرفت اور قومی نشاۃ ثانیہ کےلیے جدوجہد جاری رکھے گی۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شی جن پھنگ نے امید ظاہر کی کہ کمیونسٹ یوتھ لیگ کی مرکزی کمیٹی کی نئی قیادت اپنی ترقی کو مضبوط کرے گی، ایک اچھا مثالی کردار ادا کرے گی اور نوجوان نئی اور عظیم تر ترقی کے حصول کے لیے کام کریں گے۔شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ایک مضبوط ملک کی تعمیر اور نشاۃ ثانیہ کے عظیم مقصد کو حاصل کرنے کے لیے ضروری ہے کہ پوری پارٹی اور نوجوانوں سمیت تمام قومیتوں کے لوگ متحد ہو کر مشکلات پر قابو پاتے ہوئے آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ صرف اس صورت میں جب نوجوان مثالی کردار کے حامل ہوں، ذمہ داری اٹھانے کی ہمت رکھتے ہوں، مشکلات کو برداشت کر سکتے ہوں اور جدوجہد کے لیے آمادہ ہوں،تو پارٹی اور ملک کے نصب العین کا مستقبل امید سے بھرپور ہو سکتا ہے۔ شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ نوجوانوں کو چینی طرز کی جدید یت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے اور تکنیکی جدت، دیہی احیاء، سبز ترقی، سماجی خدمات اور ملک کے دفاع جیسے مختلف شعبوں میں سب سے آگے اور نئی قوت بننے کی کوشش کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں