بیجنگ (گلف آن لائن)چینی وزارت خا رجہ کی ترجمان ماؤ نینگ نے کہا کہ حالیہ برسوں میں، متعدد بین الاقوامی رائے عامہ کے جائزوں سے ظاہر ہوا ہے کہ چین کی جانب عرب ممالک کے عوام کی پسندیدگی میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، ہم نے حا لیہ متعلقہ سروے کے نتائج دیکھے ہیں، درحقیقت اس رائے شماری کے نتائج ایک بار پھر ظاہر کرتے ہیں کہ عرب دوست خصوصاً نوجوان نسل چین کو ایک مخلص اور قابل اعتماد دوست سمجھتے ہیں۔
منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق تر جمان نے کہا کہ چین اور عرب ممالک کے درمیان دوستانہ تبادلوں کی ایک طویل تاریخ ہے ، نوجوان چین اور عرب ممالک کے درمیان روایتی دوستی کے وارث ہیں اور وہ دونوں فریقوں کے درمیان دوستانہ تعاون کی امید رکھتے ہیں۔ چین نوجوانوں کے تبادلوں کو مضبوط بنانے کے لیے عرب ممالک کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہے، تاکہ نئے عہد میں چین-عرب ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے لیے رائے عامہ کی مزید مضبوط بنیاد بنائی جا سکے۔
وا ضح رہے کہ چینی وزارت خارجہ کی پریس کانفرنس میں صحافی کی جانب سے سوال پوچھا گیا کہ اطلاع کے مطابق دبئی میں تعلقات عامہ کی ایک کمپنی نے 18 عرب ممالک میں 18 سے 24 سال کی عمر کے 3600 نوجوانوں کا سروے کیا، سروے کے نتائج سے پتہ چلتا ہے کہ 80 فیصد جواب دہندگان چین کو اتحادی سمجھتے ہیں۔ اس حوالے سے چینی ترجمان کا کیا تبصرہ ہے؟ جس پر تر جمان نے تفصیلی جواب دیا۔