لی چھیانگ

ہمیں عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے، چینی وزیر اعظم

بیجنگ(گلف آن لائن)چین کے وزیر اعظم لی چھیانگ نے تھیان جن میں 2023 سمر ڈیووس فورم کی افتتاحی تقریب میں شرکت کی اور تقریر کی۔تقریب میں ورلڈ اکنامک فورم کے چیئرمین ، بارباڈوس ، منگولیا ، نیوزی لینڈ اور ویتنام کے وزرائے اعظم ،ڈبلیو ٹی او کے ڈائریکٹر جنرل اور 90 سے زائد ممالک اور خطوں کے تقریبا 1500 نمائندوں نے شرکت کی۔

منگل کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق لی چھیانگ نے کہا کہ عالمی بحران کے اثرات کا سامنا کرنے کے بعد ہمیں اتحاد اور تعاون کو مزید فروغ دینا چاہیے، جیت جیت تعاون کے تصور کو مزید قائم کرنا چاہیے، عالمی چیلنجز سے نمٹنے کے لیے مل کر کام کرنا چاہیے اور مشترکہ طور پر انسانی تہذیب کی ترقی کو فروغ دینا چاہیے۔ اقتصادی گلوبلائزیشن کے عمل میں مشکلات کا تجربہ کرنے کے بعد، ہمیں کھلے پن اور زیادہ اشتراک کو فروغ دینا چاہئے، ایک کھلی عالمی معیشت کی تعمیر کرنی چاہئے،

اور معاشی گلوبلائزیشن کے ترقیاتی نتائج کو زیادہ منصفانہ بنانا چاہئے اور مختلف ممالک اور مختلف لوگوں کو فائدہ پہنچانا چاہئے. تنازعات اور عدم استحکام کی وجہ سے پیدا ہونے والے عدم تحفظ کا تجربہ کرنے کے بعد، ہمیں امن اور استحکام کو اور بھی زیادہ اہمیت دینی چاہئے۔ صدر شی جن پھنگ کے انسانیت کے ہم نصیب معاشرے کی تعمیر کے تصور کی رہنمائی میں ہمیں مشترکہ طور پر گلوبل ڈیولپمنٹ انیشی ایٹو، گلوبل سیکیورٹی انیشی ایٹو اور گلوبل سولائزیشن انیشی ایٹو پر عمل درآمد کرنا چاہیے اور ایک بہتر دنیا کی تعمیر کے لیے جدوجہد کرنی چاہیے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں