وہاج خان

اداکار وہاج خان عید الاضحی منانے کیلئے کراچی سے آبائی شہرسرگودھا پہنچ گئے

لاہور( گلف آن لائن)نامور اداکار وہاج خان عید الاضحی منانے کیلئے کراچی سے اپنے آبائی شہرسرگودھا پہنچ گئے ۔

تفصیلات کے مطابق وہاج خان شوبز مصروفیات کی وجہ اپنے اہل خانہ کے ہمراہ کراچی میں مقیم ہیں تاہم وہ عید الاضحی کا تہوار منانے کے لئے اہل خانہ کے ہمراہ آبائی شہر سرگودھا پہنچ گئے ہیں ۔

وہاج خان نے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کراچی اور لاہور میں بننے والی مختلف ڈرامہ سیریلز میں اپنے حصے کا کام مکمل کرانے کے بعد آبائی گائوں آیا ہوں اورعید الاضحی اپنے پیاروں کے ساتھ منانے کے بعد دوبارہ کراچی روانہ ہو جائوں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں