ممبئی (گلف آن لائن)سائوتھ فلم انڈسٹری کے معروف اداکار تھلاپتی وجے بھارت کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے ہیں۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق سائوتھ کے ایکشن اسٹار وجے نے بالی ووڈ کے بھائی جان سلمان خان اور فلم نگری کے بادشاہ شاہ رخ خان کو بھاری معاوضہ لے کر پچھلے چھوڑ دیا ہے۔
اب تک بھارتی فلم نگری میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار کا نام موضوع بحث آیا ہے تو ہر طرف سے واضح جواب کے بجائے اندازے اور مفروضے ہی سامنے آئے ہیں۔ایسا لگتا ہے اب اس سوال کا جواب مل ہی گیا ہے، بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق تھلاپتی وجے اپنی اگلی فلم کیلیے 200 کروڑ روپے معاوضہ لے رہے ہیں۔
اداکار نے وینکٹ پربھو کی ہدایت کاری میں بننے والی اپنی اگلی فلم کیلیے بھاری معاوضہ طلب کیا، جس کے بعد وہ بھارت بھر میں سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن گئے۔بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق وجے نے اپنی اگلی فلم کیلیے جو معاوضہ طلب کیا ہے اتنا تو بالی ووڈ کے خانز اور نہ ہی کسی دوسرے بڑے اسٹار کو دیا گیا ہے۔
سائوتھ کے ایکشن اسٹار اس وقت اپنی اگلی فلم ‘لیو’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں، جسے لوکیش کناگراج ڈائریکٹر کر رہے ہیں، جو تکمیل کے مراحل میں ہے۔وجے نے اس کے بعد کچھ وقفے کے بعد اپنی اگلی فلم کیلیے اگست میں مصروف ہوجائیں گے، یہی وہ فلم ہے جس کیلیے انہوں نے بھاری معاوضہ طلب کیا ہے۔اگر یہ خبر سچ نکلی تو وجے یقینی طور پر ملک کے سب سے زیادہ معاوضہ لینے والے اداکار بن جائیں گے، یہ سنگ میل اب تک کوئی بھی بھارتی فلم اسٹار عبور نہیں کرسکا ہے۔