چینی صدر

چینی صدر کا نئے عہد میں سی پی سی کے نظریاتی اختراع پر زور

بیجنگ (گلف آن لائن) کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے پولیٹیکل بیورو نے مارکسزم کی چینی ثقافت اور جدت کے بارے میں چھٹا اجتماعی مطالعہ کیا۔ ہفتہ کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق چینی سی پی سی کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکرٹری شی جن پھنگ نے اہم خطاب کرتے ہوئے نشاندہی کی کہ سی پی سی کی عمدہ کارگردگی اور چینی خصوصیات کے حامل سوشلزم کی برتری، بنیادی طورپر چینی ثقافت اور جدت پر مبنی مارکسزم کی برتری ہے جوتاریخ سے ثابت شدہ ہے۔

شی جن پھنگ نے اس بات پر زور دیا کہ ہمیں چین کی شاندار روایتی ثقافت کی جڑ کو ترک نہیں کرنا چاہیے جو کہ نظریاتی اختراع کی بنیاد اور پیشگی شرط ہے۔ ہمیں پارٹی نظریے کو اختراع اور ترقی دینے کے لیے انسانی معاشرے میں تہذیب کی تمام شاندار کامیابیوں سے استفادہ کرنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ وقت کے نئے رجحانات کا فوری اور سائنسی جواب دینا ضروری ہے۔ انسانی معاشرے کو بہت سے عام مسائل کا سامنا ہے جنہیں فوری طور پر حل کرنے کی ضرورت ہے اور ہمیں جلد ازجلد نظریے اور عمل کے امتزاج سے حل پیش کرنے کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہا کہ چین کی سماجی ترقی اور انسانی معاشرے کی ترقی کے عمومی رجحان ، چینی طرز کی جدیدیت کے تاریخی ارتقاء اور عملی تقاضوں کو سمجھنا اور اعلیٰ معیار کی ترقی کو مزید گہرائی سے فروغ دینا ضروری ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں