لاہور(گلف آن لائن)گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور کا اگلے سمسٹر سے یونیورسٹی میں ہائر ایجوکیشن کمیشن کی نئی انڈر گریجویٹ پالیسی کو نافذ کرنے کا اعلان کر دیا۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی کے مطابق نئی پالیسی کے تحت تمام طلبا ء کے لیے جنرل ایجوکیشن کورسز پڑھنا لازمی ہوں گے۔
مزید یہ کہ طلبا ء دو سال کی تعلیم کے بعد ایسوسی ایٹ ڈگری حاصل کر سکیں گے۔ یونیورسٹی میں ڈبل میجر پالیسی بھی نافذ ہو گئی جو طلبا ء کو دو مختلف مضامین میں ڈگری حاصل کرنیکا موقع دے گی۔ وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر اصغر زیدی نے کہا کہ یونیورسٹی نے نئی پالیسی کو موثرطور پر نافذ کرنے کے لئے فیکلٹی کی تربیت سمیت مختلف اقدامات اٹھائے جبکہ نئی پالیسی کے تحت اعلی معیار کی تعلیم فراہم کرنے کے لیے شعبوں کے سربراہان کو ذمہ داری سونپی گئی ہے۔