رانا تنویر حسین

پی ٹی آئی سیاسی جماعت نہیں بلکہ شرپسندوں کا ٹولہ ہے’ رانا تنویر حسین

نارنگ منڈی (گلف آن لائن)وفاقی وزیر تعلیم رانا تنویر حسین نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف سیاسی جماعت نہیں بلکہ شرپسندوں کا ٹولہ ہے،پی ٹی آئی چیئرمین نے گزشتہ چار سالوں میں ہماری نوجوان نسلوں کے ذہنوں کو واش کیا، گالم گلوچ کو فروغ دیا، 9 مئی کو ہمارے شہدا ء کی بے حرمتی کی گئی، شہیدوں کے مجسموں کو توڑا گیا۔

نارنگ منڈی میں کارکنوں سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی نے کہا ہے کہ پاکستان کے ساتھ جو پی ٹی آئی چیئرمین نے کر دیا ہے کافی ہے، ہمیں کچھ کرنے کی ضرورت نہیں، پی ٹی آئی چیئرمین کی لاکھ کوششوں کے باوجود شہباز شریف نے آئی ایم ایف سے معاہدہ کر لیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ (ن)نے اپنے ادوار میں موٹرویز، ایئرپورٹس بنائے، ہم نے ایٹمی دھماکے کئے، پی ٹی آئی چیئرمین نے اپنے چار سالہ دور میں ملک میں غیر شرعی روایات کو فروغ دیا، مسلم لیگ (ن)آئندہ الیکشن میں واضح اکثریت حاصل کرے گی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں