بینکوں

سرکاری و نجی بینکس اور مالیاتی ادارے 3جولائی کو بند رہیں گے

اسلام آباد (گلف آن لائن)نئے مالی سال کے آغاز اور گزشتہ مالی سال کے اختتام پرپیرکوبھی ملک بھر میں تمام کمرشل بینک اوردیگرمالیاتی ادارے بند رہیں گے جبکہ منگل 4 جولائی سے تمام سرکاری و نجی بینکس اور مائیکرفنانس ادارے معمول کے مطابق کھلیں گے۔

اعلامیے کے مطابق پیر کے روز ملک بھر کے تمام بینک اورمالیاتی ادارے عوامی لین دین کے لیے بند ہوں گے تاہم بینک کا عملہ گزشتہ مالی سال کے حسابات کی جانچ پڑتال کے لیے معمول کے مطابق کام کرے گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں