چینی مشن

جاپان جوہری آلودہ پانی کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے، چینی مشن

بیجنگ (گلف آن لائن)ایک جاپانی نیوز ایجنسی کے مطابق جاپان کے چیف کیبنٹ سیکریٹری ہیروکازو ماتسونو نے ایک پریس کانفرنس میں واضح کیا کہ ٹوکیو الیکٹرک پاور کمپنی کے فوکوشیما دائیچی نیوکلیئر پاور پلانٹ سے آلودہ پانی کے سمندر میں اخراج کا وقت موسم گرما ہی رہےگا اور اس پالیسی میں کوئی تبدیلی نہیں آئی ہے۔

پیر کے روزآسیان میں چینی مشن کے ترجمان نے فوکوشیما سے جوہری آلودہ پانی کے اخراج اور جاپانی اقدامات سے متعلق ایک سوال کے جواب میں کہا کہ چینی حکومت نے جاپان کی جانب سے جوہری آلودہ پانی کو سمندر میں چھوڑنے کی بار بار سخت مخالفت کی ہے۔ جاپان نے بین الاقوامی قانون اور سمندرکے قانون سے متعلق اقوام متحدہ کے کنونشن کے تحت اپنی ذمہ داریوں کو نظر انداز کرتے ہوئے اور بین الاقوامی خدشات اور مخالفت کو نظر انداز کرتے ہوئے جوہری آلودہ پانی سمندر میں چھوڑنے پر زور دیا ،جو انتہائی خود غرضانہ اور غیر ذمہ دارانہ ہے۔

آسیان کے بیشتر ممالک سمندری ممالک ہیں اور سمندری ماحول کا علاقائی ممالک کے عوام کی فلاح و بہبود سے گہرا تعلق ہے اور جوہری آلودگی کا خمیازہ ان ممالک کو بھگتنا پڑے گا۔ ہم جاپان پر زور دیتے ہیں کہ وہ ہمسایہ ممالک اور بین الاقوامی برادری کے جائز خدشات کا سامنا کرے اور عالمی ذمہ داریاں، عالمی حفاظتی معیارات اور عالمی موئثر طریقوں سے جوہری آلودہ پانی کو محفوظ طریقے سے ٹھکانے لگائے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں