مرزا محمد آفریدی

ڈپٹی چیئرمین سینیٹ نے ملک میں 9نئے صوبے بنانےکی تجویز دیدی

اسلام آبا د(گلف آن لائن)ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے ملک میں 9نئے صوبے بنانےکی تجویز دے دی،نجی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے ڈپٹی چیئرمین سینیٹ مرزا محمد آفریدی نے کہا کہ کراچی کو بالکل الگ صوبہ بنانا چاہیے، بلوچستان کے 3اور پنجاب میں بھی 3الگ صوبے بنانے چاہئیں،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ وفاق کے زیر انتظام سابقہ علاقے فاٹا کو بھی الگ صوبہ بنانا چاہیے اور ایک صوبہ ہزارہ کا بھی بننا چاہیے،

مرزا محمد آفریدی کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جتنے زیادہ صوبے ہوں گے اتنا بہتر ہوگا، 18ویں ترمیم کے بعد صوبوں کو اپنا اپنا حصہ ملتا رہےگا، نئے صوبے بنیں گے تو آپ کو این ایف سی ایوارڈ کے تحت حصہ ملتا رہےگا،ڈپٹی چیئرمین سینیٹ کا کہنا تھا کہ حکومت نے فاٹا کے ساتھ کیے گئے وعدے پورے نہیں کیے، آج بھی فاٹا کے لوگوں کو کئی تحفظات ہیں اور انہیں کئی مشکلات درپیش ہیں،انہوں نے کہاکہ ہم نے وزیر خزانہ اسحاق ڈار کے ساتھ بھی فنڈز کا معاملہ اٹھایا ہے، ملک میں نئے صوبے بنیں گے تو مسائل حل ہوں گے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں