انقرہ (گلف آن لائن)ترکیہ نے سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت جاری رکھنے کا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ سویڈن کالعدم دہشت گرد گروپوں کو پناہ نہ دینے کا اعلان کرے۔
ترک صدر طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ترکیہ میں 2016 کی بغاوت کے ذمہ داروں کو سویڈن نے پناہ دی ہوئی ہے، سویڈن کو کالعدم کردستان ورکرز پارٹی کے حامیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہوگی، ہم نے جو کہا ہے کریں گے، سویڈن بھی اپنےوعدوں کی پاسداری کرے۔
طیب اردوان کا مزید کہنا ہے کہ ترکیہ سویڈن کی نیٹو میں شمولیت کی مخالفت ختم نہیں کرے گا۔
خبر ایجنسی کے مطابق سویڈن میں قرآن پاک کی بے حرمتی نے ترکیہ کو مزید مشتعل کر دیا، آئندہ ہفتے ہونے والے مذاکرات میں ترکیہ اپنا موقف واضح کرے گا۔