لاہور (گلف آن لائن)فائونڈر گروپ کے سرگرم رکن ،پاکستان سٹون ڈویلپمنٹ کمپنی کے بور ڈ آف ڈائریکٹرز کے رکن خادم حسین نے آئی ایم ایف سے 3ارب ڈالر قرض معاہدہ کو خو ش آئند قرار
دیتے ہوئے کہا ہے کہ آئی ایم ایف معاہدے سے معاشی استحکا میں مدد ملے گی ،آئی ایم ایف نے قرضہ منظور کرکے پاکستان کی تباہ شدہ معیشت کو بہتر بنانے کا موقع فراہم کیا ہے، ملک میں ڈالر بحران کا خاتمہ ،ڈالر کی قیمت میں کمی اور ملکی کرنسی کی قدر میں اضافہ سے صنعتی شعبہ پر اضافی بوجھ کے خاتمہ میں مدد ملے گی۔
ان خیالات کااظہار انہوںنے فیروز پور بورڈ کے تاجروں کے وفد سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرضہ کی منظور ی کے بعد اب پاکستان عالمی بینک، ایشیائی ترقیاتی بینک ، سعودی عرب، عرب امارات اور چین سے مزید قرضے حاصل کرسکے گا جس کی مدد سے غیر ملکی قرضہ واپس کیا جاسکے گا ۔انہوںنے کہا کہ آئی ایم ایف سے قرض کی بحالی کے لیے وزیراعظم شہباز شریف نے تین بار آئی ایم ایف کے سربراہ سے فون پربات کی اور تین بار ملاقات کی جسے کی وجہ سے قرض کی راہ ہموار ہوئی اور ملک دیوالیہ ہونے سے بچ گیا ۔
فائونڈر گروپ کے رہنما میاں محمد اشرف نے کہا کہ آئی ایم ایف معاہدہ سے ملک کے ڈیفالٹ کا خطرہ ٹل گیا ۔ آئی ایم ایف سے معاہدہ تازہ ہوا کا جھونکا ہے اب حکومت کو معاشی استحکام کی راہوں پر گامزن ہوتے ہوئے برآمدات بڑھانے پر توجہ مرکوز کرنا ہوگی ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملکی صنعتی شعبہ ترقی کرے گا اور ملکی برآمدات میں اضافہ سے ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں خاطر خواہ اضافہ ہوگا جس سے حکومت معاشی بحران سے باہر نکل آئے گا اورغیر ملکی قرضوں کی واپسی کی راہ بھی ہموار ہوگی۔