بیجنگ (گلف آن لائن)چین کے صدر شی جن پھنگ نے نانجنگ آڈٹ یونیورسٹی میں آڈٹنگ میں بین الاقوامی ماسٹر ڈگری کے غیر ملکی طلباء کے نام اپنے جوابی خط میں ان کی حوصلہ افزائی کی کہ وہ ریاستوں کے درمیان دوستی اور تعاون کو گہرا کرنے میں فعال کردار ادا کریں۔جمعرات کے روز چینی میڈ یا کے مطا بقنانجنگ آڈٹ یونیورسٹی کے آڈٹنگ میں بین الاقوامی ماسٹر پروگرام 2016 میں شروع کیا گیا تھا۔ تاحال اس پروگرام نے “بیلٹ اینڈ روڈ” سے وابستہ 76 ممالک کے آڈٹ اداروں کے لئے 280 سے زائد پیشہ ور افراد کو تربیت دی ہے۔
چین میں آڈٹنگ حکمران جماعت اور ریاستی نگرانی کے نظام کا ایک اہم حصہ ہے۔ مطالعے کے ذریعے، بین الاقوامی طلباء کو چین کے آڈٹنگ نظام کی گہری تفہیم ملی ہے، اور وہ بدعنوانی کے خلاف جنگ میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے پختہ عزم کو محسوس کر سکتے ہیں ۔ انہوں نے قومی حکمرانی میں چین کی آڈٹ کامیابیوں کے لئے اپنی تعریف کا اظہار بھی کیا ہے ۔
رواں سال بیلٹ اینڈ روڈ انیشی ایٹو کی دسویں سالگرہ منائی جا رہی ہے۔ دنیا بھر کے ممالک بالخصوص ترقی پذیر ممالک کے طلباء کی آڈٹنگ میں ماسٹرز ڈگری اور تربیت اس انیشیٹو کا ایک ثمر ہے۔ گزشتہ دہائی کے دوران چین نے 151 ممالک اور 32 بین الاقوامی تنظیموں کے ساتھ 200 سے زائد تعاون کی دستاویزات پر دستخط کیے ہیں۔
صدر شی جن پھنگ کے نام نانجنگ آڈٹ یونیورسٹی کے بین الاقوامی طلباء نے اپنے خط میں کہا کہ وہ چین میں اپنے تجربے کو کبھی فراموش نہیں کریں گے، چین کے ساتھ اپنے جذبات کا ہمیشہ احترام کریں گے، اور چین اور اپنے اپنے ممالک کے مابین دوستی کو بڑھانے کے لئے سفیر بننے کی کوشش کریں گے