بیجنگ (گلف آن لائن) چائنا نیشنل ریلوے گروپ کمپنی لمیٹڈ کے مطابق رواں سال کی پہلی ششماہی میں چین میں ریلوے نے 304.9 بلین یوآن کی فکسڈ اثاثوں کی سرمایہ کاری مکمل کی ، جو گزشتہ سال کے مقابلے میں 6.9فیصد کا اضافہ ہے ۔اس اضافے کی وجہ سے چین میں اندورنی طلب کی وسعت ،معاشی ترقی کے استحکام اور عوام کے معیار زندگی کے تحفظ کو مدد ملی ہے۔ہفتہ کے روز چینی میڈیا کے مطا بق
چائنا ریلوے گروپ کے متعلقہ محکمے کے حکام کا کہنا ہے کہ رواں سال کی پہلی ششماہی میں ، چائنا ریلوے گروپ نے چین کے “14 ویں پانچ سالہ منصوبے” میں طے کردہ بڑے ریلوے انجینئرنگ منصوبوں پر توجہ مرکوز کرتے ہوئے جدید ریلوے انفراسٹرکچر سسٹم کی تعمیر کو تیز تر کیا ، اور متعدد کلیدی منصوبوں میں نئی پیش رفت حاصل کی ۔
متعدد اہم منصوبوں کے ابتدائی کام میں تیزی لائی گئی اور 8 منصوبوں کے لئے فزیبلٹی اسٹڈی کی منظوری دی گئی۔توقع ہے کہ اگلے مرحلے میں ، چائنا ریلوے گروپ مؤثر طریقے سےسرمایہ کاری کی محرک قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کرنا جاری رکھے گا اور اعلی معیار کی معاشی و سماجی ترقی میں مزید توانائی فراہم کرےگا۔