معمر رانا

لالی ووڈ سٹار معمر رانا پاکستان کی دیسی کشتی کے برانڈایمبیسیڈر بن گئے

لاہور(گلف آن لائن) لالی ووڈ سٹار معمر رانا پاکستان کی دیسی کشتی کے برانڈایمبیسیڈر بن گئے۔ چیئرمین پاکستان دیسی کشتی محمد ندیم پہلوان نے نامور اداکار معمر رانا سے ان کی رہائشگاہ پر ملاقات کی ۔ اس موقع پر پاکستان بالخصوص پنجاب کے روایتی کھیل دیسی کشتی کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا گیا ۔

محمد ندیم پہلوان نے معمر رانا کو پاکستان کی دیسی کشتی کابرانڈایمبیسیڈر بننے کی پیشکش کی ۔ معمر رانا نے اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس روایتی کھیل کے فروغ کے لئے اپنا ہر ممکن کردار ادا کریں گے۔ ندیم پہلوان نے بتایا کہ اس حوالے سے معمر رانا کے ہمراہ جلد باضابطہ پریس کانفرنس بھی کی جائے گی ۔

اپنا تبصرہ بھیجیں