فارنزک رپورٹ

سانحہ نو مئی، 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع

لاہور (گلف آن لائن) لاہور کی انسداد دہشت گردی عدالت نے نو مئی کو قصور میں توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس میں گیارہ ملزمان کی ضمانتوں میں توسیع کردی ۔

نو مئی کو توڑ پھوڑ اور سڑک بلاک کرنے سے متعلق کیس کی سماعت انسداد دہشت گردی عدالت کے جج اعجاز احمد بٹر نے کی۔عدالت نے قصور میں درج مقدمے میں 11 ملزمان کی ضمانتوں میں 10 اگست تک توسیع کردی۔انسداد دہشت گردی عدالت نے آئندہ سماعت پر تفتیشی رپورٹ طلب کرلی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں