دورہ جیانگ

دورہ جیانگ سو کے دوران چینی صدر کی کہی ہوئی اہم باتوں پر عوام کا گرمجوش ردعمل

بیجنگ (گلف آن لائن)کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کی مرکزی کمیٹی کے جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نے حال ہی میں کیے گئے صوبہ جیانگ سو کے دورے کے دوران اس بات پر زور دیا کہ جیانگ سو چینی طرز کی جدیدیت کو فروغ دینے میں ایک مثال قائم کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے۔

یہ بات یقیناً صوبہ جیانگ سو میں کمیونسٹ پارٹی آف چائنا کے کارکنوں اور عوام کی وسیع تعداد کی حوصلہ افزائی تھی ۔اتوار کے روز چینی میڈ یا کے مطا بق شہر سو چو کے انڈسٹریل پارک کی پارٹی کمیٹی کے سیکریٹری شین می نے کہا کہ جنرل سیکریٹری شی نے ہمارے ہائی ٹیک پارک کی ترقی کی سمت کی نشاندہی کی۔ ہمیں جلد از جلد ایک کھلے اور جدید عالمی معیار کے ہائی ٹیک پارک کی تعمیر کے لئے کوششیں کرنی چاہئیں۔

صوبہ جیانگ سو کے شہر سو چو کے ایک شہری یاؤ چی جیان کا کہنا ہے کہ جنرل سیکریٹری نے درست کہا کہ یہاں رہنا ایک نعمت ہے۔ ہم بہت خوشحال ہیں. مجھے یہاں رہتے ہوئے تیس سال سے زائد ہو گئے ہیں اور میں نے اپنی آنکھوں سے یہاں کی ماحولیاتی تبدیلیوں کو دیکھا ہے۔ میں یہاں قدیم شہر کے تحفظ کے لئے اپنے خاندان کو منظم کروں گا تاکہ ہمارا گھر مزید خوبصورت ہو جائے۔

جنوب مشرقی صوبہ فو جیان کے شہر فو چو کے ایک رکن ہوانگ چھیو لن نے کہا کہ ہمیں نہ صرف تاریخی اور ثقافتی عمارتوں کی بہتر حفاظت کرنا ہوگی بلکہ زیادہ سے زیادہ لوگوں کے دلوں میں روایتی چینی ثقافت کے فروغ کے لئے اظہار رائے کی شکلوں کو بھی تخلیق کرنا ہو گا ۔ چائنا اکیڈمی آف انجینئرنگ کے ماہر تعلیم لیو یون جیے نے کہا کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ ہماری اہم بنیادی ٹیکنالوجیز کی ترقی پر خاص توجہ دیتے ہیں،

اور ہمیں بنیادی اور مستقبل کی تحقیق میں نتائج کے حصول کے لیے مذید ایجادات اور تخلیقات کرنا ہوں گی تاکہ سائنس اور ٹیکنالوجی کی اعلی معیار کی خود انحصاری کی تکمیل کامیابی سے ممکن ہو سکے ۔شنگھائی جیاؤ ٹونگ یونیورسٹی کے پروفیسر لیانگ زنگ نے کہا کہ جنرل سیکریٹری شی جن پھنگ نوجوان محققین سے بہت زیادہ توقعات رکھتے ہیں اسی لیے میں ملک کی اسٹرٹیجک ضروریات کو پرا کرنے کے لیےمزید بڑی سائنسی اور تکنیکی کامیابیاں حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔

اپنا تبصرہ بھیجیں