چیئرمین پی ٹی آئی

ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کردی

اسلام آباد (گلف آن لائن)ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن کورٹ نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کردی۔چیئرمین پی ٹی آئی کے خلاف تھانہ کوہسار، شہزاد ٹاؤن اور کھنہ میں درج چار مقدمات کے معاملے پر ایڈیشنل سیشن فرخ فرید بلوچ نے سماعت کی ۔

چیئرمین پی ٹی آئی اپنے وکلاء شیر افضل مروت، سلمان صفدر و دیگر کے ہمراہ عدالت میں پیش ہوئے جبکہ تھانہ کوہسار کے مقدمے میں نامزد چیرمین پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی بھی عدالت پیش ہوئے ۔ سلمان صدر نے کہاکہ ہم کل شامل تفتیش ہوئے ہیں اور اس پر اب دلائل کی ضرورت ہے، چھ مقدمات اگر ختم ہوتے ہیں تو نو اور مزید شامل ہوجاتے ہیں۔

شیر افضل مروت نے کہاکہ تقریباً 19 کیسسز میں پیش ہونا ہے۔عدالت نے عمران خان کی عبوری ضمانت میں 19 جولائی تک توسیع کردی۔

اپنا تبصرہ بھیجیں