لاہور( گلف آن لائن)سینئر کامیڈین اداکار افتخار ٹھاکر نے کہا ہے کہ ایک بار پھر حج کی سعادت حاصل ہونا میری خوش قسمتی ہے اور میں خدا کی ذات کا بے حد شکر گزار ہوں کہ اس نے مجھے کئی بار اپنے گھر کو دیکھنے کی سعادت نصیب فرمائی ۔
گفتگو کرتے ہوئے افتخار ٹھاکر نے کہا کہ ر ب تعالیٰ کی منظوری سے ہی اس کے گھر جانے کی توفیق ہوتی ہے ،میں خود کو دنیا کا خوش ترین انسان سمجھتا ہوں کہ مجھے ایک نہیں بلکہ متعدد بار خانہ کعبہ اور مدینہ منورہ کی زیارت کرنا نصیب ہوا ہے ۔انہوں نے کہا کہ حج کے تمام ارکان میں ایک فلسفہ ہے اور اسے سمجھنے کی ضرورت ہے ۔